پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی احمد رضا کا عوامی شکایت پر فوری ایکشن
یوسی 08 سیکٹر 50 اے میں سوریج کی مین لائن بیٹھ گئی تھی جس کی وجہ سے پورے سیکٹر میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی احمد رضا کا عوامی شکایت پر فوری ایکشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین یوسی 08 کورنگی احمد رضا نے کہا ہے کہ بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، مگر ابھی ٹرانزیشن پیریڈ کی وجہ سے مشکلات ہیں ۔ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لئے یوسی 08 سیکٹر 50 اے میں سوریج کی مین لائن کا ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروادیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیوریج کی میں لائن کی تبدیلی کے موقع پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کونسلر وقار مئیو،کامران راجپوت و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نومنتخب چیئرمین یوسی 08 کورنگی احمد رضا نے ہنگامی بنیادوں پر یوسی 08 سیکٹر 50 اے میں بیٹھ جانے والی سوریج کی مین لائن جس کی وجہ سے پورے سیکٹر میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا کی شکایات پر فوری ایکشن لیا اور سیوریج کے پائپ ڈلوانا شروع کردئیے۔
سیوریج کی لائن تبدیلی کے کام کا احمد رضا نے دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، مگر ابھی ٹرانزیشن پیریڈ کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ مگر ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروادیا ہے ۔ احمد رضا نے کہا کہ کراچی بھر میں کام تو صرف پیپلز پارٹی ہی کرواتی ہے اور ہم نے اسی نعرے پر انتخاب جیتا تھا اور اس ہی نعرے پر عمل پیرا ہیں۔