Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہر میں اس طرح کے جنازے اٹھانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ منعم ظفر خان

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں نارتھ کراچی میں لاپتا بچے صارم محسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0

شہر میں اس طرح کے جنازے اٹھانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی: نارتھ کراچی میں 11دن سے لاپتا صارم محسن کی نماز جنازہ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان، جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران اورعزیزو اقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اندوہناک واقعے پر گہرے غم وافسوس اوراہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صارم محسن والدین کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر اوربہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ صارم محسن 11دن سے لاپتا تھا پھر اس کی لاش انڈر گراؤنڈ ٹینک سے برآمد ہوئی۔ شہر میں اس طرح کے جنازے اٹھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

Comments
Loading...