Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمد کی آل آمنہ اپارٹمنٹ کے مکینوں اور فلیٹ یونین سے ملاقات

جمال احمد نے یقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

0

جمال احمد کی آل آمنہ اپارٹمنٹ کے مکینوں اور فلیٹ یونین سے ملاقات

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران اور پی ایس-130 سے صوبائی اسمبلی کے رکن جمال احمد بھائی نے نارتھ کراچی سیکٹر 7ڈی-1 میں آل آمنہ اپارٹمنٹ کے مکینوں اور فلیٹ یونین سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں نارتھ کراچی ٹاؤن کے فنانس سیکریٹری سید شاہد بھائی، یوسی کے جوائنٹ آرگنائزر و بلدیاتی کمیٹی انچارج خاور سلیم بھائی،یوسی جوائنٹ آرگنائزر ندیم مرزا بھاءی یوسی فنانس سیکریٹری فرحان خان بھائی، اور نشر و اشاعت سیکریٹری رضوان رئیس بھائی سمیت دیگر یوسی کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

ملاقات کا مقصد فلیٹ کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو زیر غور لانا تھا۔ متحدہ کے ذمہ داران نے مکینوں کے مسائل کی تفصیلات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Comments
Loading...