وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ محض روائیتی بیانات دینے کے بجائے فوری طور پر بشکیک ایک ٹیم روانہ کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن
وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ٹوئٹ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کیں جن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کرغزستان میں ہمارے بچوں پر حملے ہورہے ہیں۔ کچھ طلباء کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی سفارت خانہ بچوں کی کالز تک نہیں اٹھارہا۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ محض روائیتی بیانات دینے کے بجائے فوری طور پر بشکیک ایک ٹیم روانہ کی جائے۔ اورہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔