چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ قبرستانوں کا دورہ۔
نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے زائرین قبرستان کی رہنمائی کے لئے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ قبرستانوں کا دورہ۔
کراچی : نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے زائرین قبرستان کی رہنمائی کے لئے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ قبرستانوں کا دورہ۔استقبالیہ کیمپس پرموجود عملے سے ملاقات،زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔ اس موقع پریوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،وارڈ کونسلر، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سینی ٹیشن کے چیئرمین عمران شفیق،مالیات و محصولات کمیٹی نیو کراچی چیئرمین حنظلہ انور قریشی،باغات کمیٹی کے چیئرمین عمران فقیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،سپرٹینڈنگ انجینئر بی اینڈ آر اشفاق حسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،ایکس ای این ایم اینڈ ای ندیم حیدر،وہیکل انچارج عرفان،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن خالد شیخ اور پبلک ریلیشن آفیسر نیو کراچی ٹاؤن عقیل اختر بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے زائرین قبرستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور خدمت کے اس جذبے کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔منتخب بلدیاتی نمائندے بلا تفریق و رنگ و نسل عوام کوبنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں۔اس حوالے سے ہم نے شعبان کا چاند نظر آتے ہی نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قبرستانوں کو دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کے شب برات با برکت رات ہے اورمسلمان اس رات میں اپنی نفلی عبادات کو ادا کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتے ہیں۔
لہذا نیو کراچی ٹاؤن میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف اور روحانی اجتماع کی جگہوں پر خصوصی صفائی ستھرائی کے ساتھ روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں آج الحمد اللہ تمام بلدیاتی امور مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ زائرین قبرستان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے قبرستانوں پر استقبالیہ کیمپس موجود ہیں جہاں زائرین کے لئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ریسکیو کا عملہ بھی موجود ہے۔
جبکہ قبرستان جانے والے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈن کی خدمات بھی لی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے ہمارے ساتھ دن رات موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔یہی مل جھل کے کام کرنے کا جذبہ دیگر اداروں میں پیدا ہوجائے تو جلد نیو کراچی ٹاؤن کا شمار مسائل سے پاک خوبصورت ٹاؤن میں ہوگا۔