Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کہیں نظر نہیں آرہی اور نہ ہی بلدیاتی نمائندے دکھائی دیتے ہیں۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

میئر کراچی دیواریں پھلانگنے کے کرتب دکھانے کے بجائے پورے کراچی کے دورے کریں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

0

کراچی کا کوئی ایک ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں بارش کا پانی جمع نہ ہو، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا کوئی ایک ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں بارش کا پانی جمع نہ ہو، لوگ دفاتر جانے کیلئے روز گندگی اور غلاظت سے ہوکر گزرتے ہیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہری گھنٹوں بارش میں بھیگ رہے ہیں،

شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر اُبل رہے ہیں سیوریج اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کہیں نظر نہیں آرہی اور نہ ہی بلدیاتی نمائندے دکھائی دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب آج کل کس جنت میں گھوم رہے ہیں جہاں سب اچھا ہے؟ لگتا ہے مرتضیٰ وہاب شاہراہ فیصل اور پی ای سی ایچ سوسائٹی کو پورا کراچی سمجھتے ہیں،

میئر کراچی دیواریں پھلانگنے کے کرتب دکھانے کے بجائے پورے کراچی کے دورے کریں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

Comments
Loading...