Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ارشد زبیری کے انتقال سے صحافت میں خلا پیدا ہوا ہے اس کو سالوں تک مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔ سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بزنس ریکارڈر گروپ کے چیف ایڈیٹر ارشد زبیری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

0

ارشد زبیری کے انتقال سے صحافت میں خلا پیدا ہوا ہے اس کو سالوں تک مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔ سعید غنی

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بزنس ریکارڈر گروپ کے چیف ایڈیٹر ارشد زبیری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سعید غنی نے کہا کہ ارشد زبیری کے انتقال سے صحافت میں خلا پیدا ہوا ہے اس کو سالوں تک مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔ مرحوم ایک مخلص دوست، سچے اور کھڑے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اعلٰی چوٹی کے انسان تھے۔ اللہ تعالٰی مرحوم ارشد زبیری کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اے آر وائی کے سنئیر رپورٹر انور خان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور خان کی والدہ کے انتقال سے شدید دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالٰی انور خان کی والدہ ماجدہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انور خان سمیت تمام اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments
Loading...