Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس چیف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات دیئے

اس تقریب میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی ایل سی و پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

0

پولیس چیف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات دیئے

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل، شریف آباد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری و چھینی گئی قیمتی گاڑیوں کی برآمدگی کے بعد اصل مالکان کے سپرد کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی ایل سی و پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

پولیس چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے تین ماہ کے دوران چوری اور چھینی گئی گاڑیوں میں سے 138 کاریں اور 503 موٹر سائیکلز ملک کے مختلف شہروں سے برآمد کی ہیں جو کہ ان کے اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

پولیس چیف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات دیئے جانے کا اعلان کیا اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں پولیس چیف نے گاڑیوں کے مالکان کو ان کی برآمدہ گاڑیوں کی چابیاں دیں اور مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس چیف کا گاڑیوں کی واپسی پر شکریہ ادا کیا اور اے وی ایل سی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Comments
Loading...