ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا سال نو پر مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بذات خود تمام علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا سال نو پر مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔
ٹفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا سال نو پر لیاری و سٹی ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بذات خود تمام علاقوں کا دورہ کیا۔
رات گئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز برآمد۔ ملزمان کی شناخت اکبر علی، حارث اور نبیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔