Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالوں کا برا حال۔۔۔ کے ایم سی اور نارتھ ناظم آباد ٹاون سے فوری ایکشن کی امید

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 نے نالے کی صفائی شروع کی لیکن کام روک دیا گیا۔ وجہ معلوم نا ہوسکی۔

0

شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالوں کا برا حال۔۔۔ کے ایم سی اور نارتھ ناظم آباد ٹاون سے فوری ایکشن کی امید

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 میں موجود برساتی نالے عوام کے لئے پریشانی کا سبب بنے لگے۔ سال ہونے کو آیا اور بارشوں کا سیزن بھی شروع ہونے جارہا ہے۔ لیکن ابھی تک برساتی نالے کی صفائی کے حوالے سے کوئی بھی قدم بھی نہیں اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے پچھلے مہینے نارتھ ناظم آباد یوسی 2، نے حیدر فوڈز کے پاس برساتی نالے کی صفائی کا عمل شروع کیا تھا لیکن پھر کیا وجہ ہوئی کہ اس عمل کو روک دیا گیا۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14 سے میں موجود برساتی نالہ جو سیکٹر 7 ڈی اور بھٹو کالونی کا گٹر کا پانی بھی نکالتا ہے کچرا زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر بارش میں بھر کر بہنا شروع کردیتا ہے۔ پھر وہ سارا کچرا سڑک پر بہتا ہوا شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی کی مین شاہراہ پر جمع ہوجاتا ہے۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود برساتی نالے کی حالت بھی کافی خراب ہے۔ بہت سی جگہ اس نالے کی دیوار اور چھٹ بھی موجود نہیں ہے۔ جو نالے کے اندر گری ہوئی ہے جس کی وجہ سے گٹر کا پانی اس جگہ جمع ہوجاتا ہے اور کافی بدبو کرتا ہے۔ اس نالے کے پاس لائیٹ نا ہونے کی وجہ سے کئی دفعہ گاڑیاں بھی اس میں گرچکی ہے۔

بارش کے دنوں میں اس نالے کا سارا کچرا مکہ مسجد کے پاس نالے کے منہ پر پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں پانی ایسے کھڑا ہوجاتا ہے کہ سڑک اور نالے کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔

کے ایم سی اور نارتھ ناظم آباد ٹاون سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس نالے کی صفائی برسات سے پہلے مکمل کرائی جائے۔ تاکہ بارش کے دنوں میں عوام کو کسی قسم بھی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

Comments
Loading...