Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ چیئرمین محمد یوسف

برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ مختلف جگہوں پرسیوریج کے مسائل کا معا ئنہ۔

0

ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ۔

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کانیو کراچی کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، چیئرمین یوسی 5 راجہ عطاالرحمن،محکمہ بی ایڈ آر ایکس ای این اشفاق حسین، آفیسر فیصل صغیر، ساجد صدیقی،صفدر حسین،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے دورے کے دوران ٹاؤن کی جانب سے جاری برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج کے نظام اور سڑکوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین محمد یوسف نے سیوریج کی صورتحال اور نالہ صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ منتخب نمائندے اور ٹاؤن انتظامیہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو ہر ممکن سہولیات اور بلاتعطل بلدیاتی خدمات فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اس حوالے سے بھی نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی، سیوریج لائنوں کی درستگی، روشنی کے خصوصی انتظامات،چونے کا چھڑکاؤ اور مچھر مار اسپرے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھراء، محفوظ اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے عوام سے اپیل کی کہ نیو کراچی ٹاؤن کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اورگھروں کا کچرا ٹاؤن کی مختص کردہ جگہوں پر ڈالیں۔

اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ منتخب نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات پیش کررہے ہیں،نیو کراچی ٹاؤن میں موجود مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جارہا ہے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کہ باشندے خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین محمد یوسف کی انتظامی کاوشوں اور موقع پر موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments
Loading...