Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد بلاک کے، ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے پانی کی لائین کے لئے فنڈز جاری کردئیے۔

پانی کے مسلہ کہ حوالے سے علاقہ مکین نے ٹاون چئیرمین سے رابطہ کیا تھا۔

0

نارتھ ناظم آباد بلاک کے، ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے پانی کی لائین کے لئے فنڈز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک کے، ڈگری کالج کے پاس عوام کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے آفس میں ملاقات کی اور ان کو پانی کے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔

نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے علاقہ مکین کی شکایت کو سنا اور واٹر کارپوریشن سے اس حوالے کو لے کر تفصیلی بات کی۔ جس کے بعد انہوں نے ڈگری کالج کے پاس ایک پانی کی لائین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے لئے فنڈز ٹاون کی طرف سے جاری کئے گئے اور باقی کام واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد نے شروع کردیا۔

امید کی جاری ہے کہ اس لائین کے ڈلنے کے بعد علاقہ مکین کو پانی کی شکایت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کام کو جلد مکمل بھی کرلیا جائے گا۔

Comments
Loading...