Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محلہ کمیٹی ممبران کی شادمان کے مکینوں سے سکیورٹی کے حوالے سے ملاقات

محلہ کمیٹی کے لوگوں نے کچھ دن پہلے ہی ڈی سی سینٹرل طاحہ سلیم سے بھی ملاقات کی تھی۔

0

کراچی : شادمان ٹاون میں ایک طرف ترقیاتی کاموں کو آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی مختلف کام کرا رہی ہے اور دوسری طرف شادمان کی محلہ کمیٹی بھی حرکت میں آگئی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ڈی سی سینٹرل طاحہ سلیم سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی اور علاقہ میں موجود سیکورٹی کے حوالے سے بات کی گئی۔

محلہ کمیٹی نے شادمان مسجد والی سڑک پر سیکورٹی گیٹ لگانے کے حوالے سے دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے علاقہ میں موجود مختلف بلاک کا بھی دورہ شروع کردیا ۔ جہاں انہوں نے رہائشوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی گیٹ لگانے کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس کے فوائد بتائے۔ علاقہ مکین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس کام میں ہم ساتھ دیں گے۔

علاقہ مکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس حوالے سے اگلی میٹنگ سیکٹر 14-اے کے رہائشیوں سے کی جائے گی۔

Comments
Loading...