چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-اے کا دورہ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈالی جانے والی گیس لائن کا معائنہ۔
عوام کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کھدائی اور گیس لائن ڈالنے کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
کراچی : جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کاوشوں سے نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-اے کا دورہ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈالی جانے والی گیس لائن کا معائنہ۔ اس موقع پرچیئرمین یوسی 12 عظیم انور،اراکین یونین کمیٹی،کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی میں سیکٹر 11-اے میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس لائنوں کی تنصیب کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں کھدائی کے دوران مناسب اقدامات کئے جائیں عوام کے پانی اور سیوریج کے کنکشن کو نقصان پہنچائے بغیر گیس کی لائنوں کو ڈالا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دنو ں نیو کراچی ٹاؤن میں گیس لائنوں کی تبدیلی کی وجہ سے کئی علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں اور عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے اب جماعت اسلامی کے نمائندے روزانہ کی بنیاد پر نیو کراچی ٹاؤن میں جاری کھدائی کے عمل کو مانیٹر کررہے ہیں جہاں ضرورت پڑھ رہی ہے وہاں فوری مرمت کے کام کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کے جذبے کے ساتھ نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل حل کررہے ہیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کے پارکوں کی بحالی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن بلدیاتی مسائل سے پاک خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا۔