Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلا تعطل جاری رہیں گے۔ نصرت اللہ

یہ لائن تقریبا 70 سالوں کے بعد تبدیل کی جا رہی ہے۔نصرت اللہ

0

یو سی 7 بلاک 3 میں 12 انچ قطر کی تین ہزار رننگ فٹ پانی کی لائن کی تبدیل۔

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا عوامی خدمت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ یو سی 7 بلاک 3 میں 12 انچ قطر کی تین ہزار رننگ فٹ پانی کی لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین زبیر ولی محمد، معروف سماجی شخصیت رؤف عیسیٰ، امان اللہ اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو جلد از جلد اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل سے مستقل نجات مل سکے۔

چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے یہ یو سی سیون کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں پانی کی لائن تبدیل کی جائے حالانکہ واٹر اور سیوریج بوڑد کا کام ہے ہمارے زمرے میں نہیں آتا بارہا واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور اعلی حکام کو درخواست کرنے کے باوجود کوئی کام نہ ہوا تو گلبرگ ٹاؤن نے اپنے فند سے لائنوں کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا۔ جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلا تعطل جاری رہیں گے۔اس موقع پر یوسی چیئرمین زبیر ولی محمد نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا شکر یہ ادا کیا اور بتایا کہ اس لائن کی تبدیلی سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے اہل علاقہ کے مطابق یہ لائن تقریبا 70 سالوں کے بعد تبدیل کی جا رہی ہے۔ ا

Comments
Loading...