Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ نصرت اللہ

0

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 2خان گراؤنڈ اور عمرپارک کا دورہ کیا، جہاں پارک وگراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ گراؤنڈ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے روشنی کا مناسب انتظام پارک کے دونوں اطراف بینچز اور سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں۔ بچوں کے لیے جھولے جبکہ شہریوں کے لیے جاگنگ ٹریک کی تعمیر بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دورے کے موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین فیصل شیخ، ڈائریکٹر باغات ندیم، اور علاقے کے رہائشی بھی موجود تھے۔چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ خان گراؤنڈ و عمر پارک کی بحالی شہریوں کو صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی گلبرگ ٹاؤن کے 10 مزید پارکوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کھیل کے میدانوں، پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Comments
Loading...