Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مودی مسلمانوں اور کشمیریوں کو حقوق نہیں دے رہا اور سندھ حکومت بھی ہمارے ساتھ وہی کررہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

کے فور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب کسی متعصب سندھی قوم پرست کی تقریر سے کم نہیں تھا۔ سید مصطفیٰ کمال

0

مودی مسلمانوں اور کشمیریوں کو حقوق نہیں دے رہا اور سندھ حکومت بھی ہمارے ساتھ وہی کررہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کےتحت 27 مئی کو بہادرآباد پارک میں سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہدا کی برسی کے سلسلے میں قرآن و فاتحہ خوانی کے شرکاء سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تمام ادوار میں ایسے نقوش چھوڑے کہ ہمیں پکا قلعہ سانحہ کا دن منانا پڑتا ہے،سندھ بھر کی پولیس جمع کرکے پکا قلعہ کا محاصرہ کیا گیا اور نہتے شہریوں، ماؤں بہنوں پر فائر کئے گئے۔ پکا قلعہ کی سانحہ کی قبریں اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان بنانے والوں کو انصاف نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کوٹہ سسٹم نہیں لیکن سندھ میں آج کوٹہ سسٹم راج ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت شہری سندھ کو کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیتی۔ کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دی گئیں۔ پیپلز پارٹی پندرہ سال سے شہری کوٹے پر اندرون سندھ نوکریاں دے رہی ہے اور یہ کراچی میں ہمارا پانی چوری کرکے ہمیں فروخت کرتے ہیں۔ مودی مسلمانوں اور کشمیریوں کو حقوق نہیں دے رہا اور سندھ حکومت بھی ہمارے ساتھ وہی کررہی ہے۔

بلاول بھٹو پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جبکہ سندھ میں انکی حکومت شہریوں کے ساتھ مودی والا کام کر رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ریاست پاکستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم کون لوگ ہیں؟ پیپلز پارٹی حقوق تو دور کی بات ہمیں درست گننا گوارا نہیں کرتی یہاں ریاست کیا کررہی ہے؟

ہم کب تک جمہوریت بچانے کیلئے قربانیاں دیں؟ کل کے فور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب کسی متعصب سندھی قوم پرست کی تقریر سے کم نہیں تھی، دوہزار آٹھ میں کے فور کا منصوبہ میں نے اپروو کرایا لیکن کے فور منصوبہ کا گزشتہ روز وزیر اعظم نے افتتاح کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پروجیکٹ دوسو ارب کا ہوگیا ہے مگر پھر بھی اگر وفاق کراچی کیلئے الگ سے پانی نہیں دیگا۔ تو اس دو سو ارب کی لائن میں بھی پانی نہیں آئے گا۔

کیا یہ تعصب نہیں ہے؟؟ ایم کیوایم سے زیادتی پر کوئی ایک شخص نہیں بولتا ہماری نسل کشی اور زیادتی پر سب خاموش ہوجاتے ہیں۔ ہم پھر بھی کبھی سندھیوں کے خلاف بات نہیں کریں گے۔ سندھ میں آج بھی بچوں کے جسم پر کپڑے نظر نہیں آئیں گے۔ جہاں جانور پانی پیتے ہیں، وہیں انسان پانی پیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اگر سوچے کے عمران خان صبح شام جھوٹ بولتے رہے پھر بھی لوگ انکے ساتھ تھے جس کی وجہ پیپلز پارٹی سے عوام کی نفرت تھی، اگر عمران کی وباء کو ختم کرنا ہے تو اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا۔

Comments
Loading...