Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر منیب وسیم کی زیر نگرانی شادمان ٹاون میں لائیٹ لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری

تاج مسجد کے ساتھ والی گلی میں تمام لائیٹ لگادی گئیں۔

0

کونسلر منیب وسیم کی زیر نگرانی شادمان ٹاون میں لائیٹ لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں بہت سے مقام پر لائیٹ موجود ناہونے کی وجہ سے علاقہ مکین نے کونسلر منیب وسیم سے شکایت کی۔ اس حوالے سے کونسلر منیب وسیم نے یوسی چئیرمین سے رابطہ کیا اور خود اپنی نگرانی میں لائیٹ لگوانے کی درخواست کی۔

یوسی چئیرمین فرحان سہیل نے کونسلر منیب وسیم کی درخواست پر شادمان ٹاون کی ان گلیوں اور پول پر لائیٹ لگوائی جہاں جہاں کا کونسلر منیب وسیم نے کہا تھا۔ اس موقع پر چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم، کوآرڈینیٹر مشائق نور خان اور شعیب خود بھی موجود تھے۔ اس میں تاج مسجد کے ساتھ والی گلی جہاں سب سے زیادہ وارداتیں ہوتی تھیں اس گلی کی بھی تمام لائیٹ لگاکر آن کردی گئی۔

علاقہ مکین نے کونسلر منیب وسیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...