فوج نے انتہائی تحمل, بردباری اور برداشت سے کام لیا۔ آئی ایس پی آر
مئی کا دن یوم سیاہ میں گناہ جائے گا۔
فوج نے انتہائی تحمل, بردباری اور برداشت سے کام لیا۔ آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آبادئی ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، ان کی گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔
فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی، ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کیلیے ابھارتے ہیں، دوسری طرف ملک کیلیے فوج کی اہمیت اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو دوغلے پن کی مثال ہے۔