Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ممبر سندھ اسمبلی پی ایس 130جمال احمد کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ ممبر سندھ اسمبلی

0

ممبر سندھ اسمبلی پی ایس 130جمال احمد کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

کراچی : ممبر سندھ اسمبلی پی ایس 130جمال احمد کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔ اسلام سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ محنت کشوں کی لگن اور عزم ہماری قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ۔ہمیں ہر مزدور کی فلاح و بہبود اور حقوق کو یقینی بناتے ہوئے محنت کے منصفانہ طریقوں کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ آئیے آج کے دن ہم سب انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مزدور طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس میں کسی ظالم جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار اور زمیندار کی کوئی جگہ نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گے۔

Comments
Loading...