Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

غوثیہ محلہ نالہ صفائی کا ادھورا کام ،صحت و صفائی کے سنگین خدشات

نالہ مختلف مقامات پر اب بھی کھلا ہوا ہے، جس کے کناروں پر کچرے اور مٹی کے ڈھیر موجود ہیں۔

0

غوثیہ محلہ نالہ صفائی کا ادھورا کام ،صحت و صفائی کے سنگین خدشات

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کالونی 3، یوسی-7 مومن آباد ٹاؤن میں غوثیہ محلہ نالہ صفائی کا ادھورا کام – صحت و صفائی کے سنگین خدشات ہیں۔ متعلقہ حکام کی توجہ بارہا دلائی ہے، لیکن نالے کی صفائی کا کام اب بھی ادھورا ہے۔

نالہ مختلف مقامات پر اب بھی کھلا ہوا ہے، جس کے کناروں پر کچرے اور مٹی کے ڈھیر موجود ہیں۔ یہ کچرا کسی بھی وقت واپس نالے میں جا سکتا ہے، جس سے صفائی کا سارا کام ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ نالے سے نکالا گیا کچرا اطراف میں ڈھیر لگا ہے جو بدبو اور صحت کے سنگین مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ماحولیاتی خطرہ ہے بلکہ علاقے کے رہائشیوں کی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ
نالے کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ نکالے گئے کچرے کو فوری طور پر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ علاقے کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

Comments
Loading...