Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، انقلابی مثال قائم کی ہیں۔ شرجیل انعام میمن

سوک سینٹر میں قطار کا نظام لائے ہیں، ایئرکنڈیشنر اور پانی وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن

0

محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، انقلابی مثال قائم کی ہیں۔ شرجیل انعام میمن

کراچی : ‏سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، انقلابی مثال قائم کی ہیں۔ سوک سینٹر میں قطار کا نظام لائے ہیں، ایئرکنڈیشنر اور پانی وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ہم نے کوشش یہ کی کہ پورے نظام کو آن لائن کی طرف لے جائیں تاکہ لوگوں کو آفس آنے کی زحمت اٹھانی نہ پڑے۔ محکمہ ایکسائز مین کیش لیس نظام شروع کرنے جا رہے ہیں، جو آن لائن سے واقف نہیں وہ محکمہ ایکسائز کے دفتر سے صرف چلان حاصل کریں گے اور بینک میں جمع کرائیں گے۔ محکمہ ایکسائز کی ایپ کو بہت ہی آسان رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم گھر بیٹھے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، صرف ایک قلیل فیس ادا کرنی ہوگی۔ ملک میں پہلی بار ایسا سندھ میں ہوا ہے کہ اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی۔ پریمیم نمبر پلیٹوں کی نیلامی سے جمع ہونے والے پیسے سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنانے کے لئے دیئے جا رہے ہیں۔

Comments
Loading...