Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایہ۔ کھارادر پولیس

0

کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا معاملہ۔ بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایہ۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقوعہ کا مقدمہ 146/24 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ کھارادر میں درج ہوا۔ ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔

ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے, نیز دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Comments
Loading...