Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں بھی اسٹریٹ کرائم عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

میں سب سے پہلے آزاد کمشیر میں امن و آمان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ حافظ نعیم الرحمن

0

کراچی میں بھی اسٹریٹ کرائم عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے آزاد کمشیر میں امن و آمان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ اس وقت وہاں احتجاج حکومت کے باعث ہوا۔ وہاں کی حکومت اسلام آباد اور پنڈی کے پیغام پر چل رہی ہے۔ ہم آزاد کشمیریوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ جب لوگوں کو کچھ بھی فراہم نہیں گیا تو عوامی ردعمل فطری ہے۔ شرپسندوں کی کسی صورت سپورٹ نہیں کرسکتے۔ بھارت کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے۔ بھارتی درندگی پر ہمارے حکمران بات نہیں کرتے۔ نتیجتن وہ ہماری بات کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم بحران ابھی تک حل نہیں کیاگیا۔ جاگیرداروں پرٹیکس نہیں لگایاجاتا
کاشتکار جو دس پندرہ ایکڑ کے مالک ہیں ان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے۔ حکمران فیملی انٹرپرائیزز ہیں
اب کہہ رہے ہیں گند نہیں خریدیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم پر حکمران بات نہیں کرتے۔ ازاد کشمیر میں کی گئی بیوقوفی کی وجہ سے بھارت ہم پر بات کرنے لگا ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ 16 تاریخ کو لاہور میں کسانوں کا مارچ ہوگا۔ اس مارچ میں عوامی مسائل اور کسانوں کے حق پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی حق دو کراچی تحریک جاری ہے۔ ہماری تحریک کی وجہ سے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔ کراچی کو چلانے کا جو نظام ہے وہ ختم ہونا چاہیے۔ مردم شماری میں جو کراچی کے ساتھ ہوا وہ بہت بڑا ظلم ہے۔ مردم شماری میں جو کچھ ہوا اسکی ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں۔ مردم شماری میں مسائل ہوتے ہوئے بھی الیکشن میں جانا ہماری مجبوری تھی۔ جماعت اسلامی کراچی ڈویژن سے گزارش ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر جدوجہد جاری رکھیں۔ شہر میں کے فور منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ شہر کا سرکولر ریلوے بھی اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ کئی مرتبہ افتتاح کے بعد بھی سرکولر ریلوے ایک سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعظم نے کچھ دن قبل 150 بسوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شہر کو ڈیڑھ ہزار بسوں کی ضرورت ہے اسکے لیے صرف بسوں کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت لوٹ مار اور کرپشن میں لگی ہوئی ہیں۔ میٹرک کے بچوں کے لئیے نا بجلی ہے نا پانی بچے زمین پر بیٹھ کر پیپر دے رہے ہیں۔ کوئی کے الیکٹرک مافیا کو پوچھنے والا نہیں ہے۔ حکومت کے الیکٹرک اور نیپرا کا شیطانی اتحاد ہے۔ اندرون سندھ میں عوام پر ظلم اور جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ اندرون سندھ میں لوگ ڈر کی وجہ سے رات کے اوقات سفر نہیں کر رہے۔ ڈاکوؤں نے موٹروے کے کیمرے تک چوری کرلیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی حکمران جماعت ہے صوبہ کے امن کو قائم نہیں کیا جاسکا۔ کراچی میں بھی اسٹریٹ کرائم عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ پاکستان میں عوامی رائے کے مطابق حکومت نہیں بنی ھے ۔ ایڈوانس انجینئرنگ انتخابات میں کی گئی ھے اس سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کو اعتماد دینا ھے تو غلطیاں کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس اب بھی سوموٹو نہیں لینگے کہ انتخابات فارم 47 کو حکومت سامنے آئی ھے۔ کسی پارٹی کا جلسہ روکنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کوئی بھی جماعت جلسہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کا غزہ کے احتجاج کو روکنے کے کوشش کی شیلنگ کی،،۔ معافی ہر اس شخص کو مانگنی چاہئے جس نے آئین توڑا ہے۔ اور جو لوگ آئین توڑ کر اقتدار میں آئے ہیں۔

Comments
Loading...