ہم نہ مرد کی بالادستی پر اور نہ عورت کی کمتری پر یقین رکھتے ہیں
یوم حجاب کی مناسبت سے جماعت اسلامی کی خواتین نے کراچی پریس کلب کے باہر واک کا انعقاد کیا۔
ہم نہ مرد کی بالادستی پر اور نہ عورت کی کمتری پر یقین رکھتے ہیں
تفصیلات کے مطابق یوم حجاب کی مناسبت سے جماعت اسلامی کی خواتین نے کراچی پریس کلب کے باہر واک کا انعقاد کیا گیا۔ حجاب کے عالمی دن پر نائب امیر جماعت اسلامی اسامہ رضی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ حجاب پہنے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین نے کہا کہ ہجاب خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔ جن ممالک میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے آج انسے انسانی ہمدردی کے تحت ہم حجاب ڈے منا رہے ہیں۔ ہجاب ڈے کا مقصد خواتین کو ہجاب کی تلقین کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ملک کی تقریباً نصف آبادی ہے۔ حجاب صرف برقعے کا نام نہیں ہے۔ ہم نہ مرد کی بالادستی پر اور نہ عورت کی کمتری پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام نے زندگی کے تمام دائروں میں عورت ومرد کو برابر کے حقوق دیئے ہے۔ اور کچھ لوگ مغرب کی خوشنودی کیلئے اس کو خاص رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت کو زبردستی مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ فلموں اور ڈراموں کے زریعے مغربی ثقافت کو ہمارے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ فرانس نے ایک بار پھر اسٹیٹ اسکولز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔