نارتھ ناظم آباد یوسی 10 میں صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری
نارتھ ناظم آباد یوسی 10 میں سندھ سولڈ وسیٹ منیجمنٹ کی جانب سے صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری
نارتھ ناظم آباد یوسی 10 میں صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 10، بھٹو کالونی میں صفائی مہم کو اور تیز کردیا گیا ہے۔ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ساتھ جنرل کونسلر وارڈ 2 سعیدانور اور لیبر کونسلر ایوب خان کی زیرنگرانی یوسی 10 میں مختلف مقامات پر صفائی کروائی گئی۔
اس موقعہ پر انہوں نے جاری صفائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ حال ہی میں وائس چئیرمین ریحان احمد کی زیرنگرانی وارڈ 1 نصرت بھٹو کالونی میں سیوریج لائن کی صفائی کا کام بھی مکمل کیا گیا۔ جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔