نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بنو قابل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ نوید علی بیگ
کراچی میں 15 سے 18 سال نوجوان کی کافی زیادہ ہے جو بنو قابل پروگرام کا حصہ رہے ہیں
نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بنو قابل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ نوید علی بیگ
تفصیلات کے مطابق نوید علی بیگ، سی ای او الخدمت کراچی اور صدر بنو قابل پروگرام، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 15 سے 18 سال نوجوان کی کافی زیادہ ہے جو بنو قابل پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔ پورے ملک کے 20 فیصد سے زائد نوجوانوں کی تعداد ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بنو قابل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارہ خیال تھا کہ بحثیت فلاحی ادارہ ہم محدود تعداد کو ہی تعلیم فراہم کرسکیں گے۔ جب لوگوں نے ہم سے رابطہ شروع کیا تو معلوم ہوا روزگار کا مسئلہ اہم ہے۔ اس مسئلے کے حل لیے ہم نے 15 ہزار نوجوانوں کو کورسز کروائے۔ 10 ستمبر کو تمام کامیاب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ یہ کورسز کر کے نوجوان آئی ٹی کی فیلڈ میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پورا پروگرام بچوں کے لیے مکمل طور پر مفت تھا۔ ہم نے اپنے ڈونرز کی مدد سے جدید سطح کی لیبز بنوائی۔ ہماری ہر ممکن کوشش تھی کہ اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ شہر بہر کے 12 کیمپس میں متعدد بیچز کروائے گئے۔ خوشی محسوس ہوتی ہے کے ہم آج بنو قابل کے دوسرے پروگرام کا اعلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے پروگرام کے لیے بنا اشتہار دیے 85 ہزار طلبہ کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ ہم دوسرے پروگرام میں کورسز کی تعداد 6 سے بڑہا کر 15 کردیئے ہیں۔ بنو قابل کے دوسرے پروگرام کے لیے کیمپس کی تعداد بڑھا کر 25 کردی گئی ہے۔ بنو قابل کے دوسرے پروگرام کے زریعے 45 ہزار نوجوان تعلیم حاصل کر سکے گے۔