Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جیت تو گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے۔ سید مصطفی کمال

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمہ داران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں اجلاس

0

جیت تو گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے۔ سید مصطفی کمال

کراچی : حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمہ داران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں حیدرآباد کی تعمیر و ترقی سمیت، اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی اور امین الحق بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے اراکینِ اسمبلی نےگرانقدر خدمات انجام دی ہیں ، حق پرست امیدواران حیدرآباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ، حیدرآباد میں بڑے اسپتال ، کالجز اور یونیورسٹی بنانے کی ضرورت ہے ، شہر کے انفرااسٹرکچر کا بھی کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد آج، کل اور ہمیشہ سے ایم کیو ایم کے ساتھ تھا اور رہے گا۔

اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ جیت تو گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے،ہم کراچی سے کشمور تک عوامی خدمت کا جذبہ انسانیت کی بنیاد پر رکھتے ہیں۔حیدر آباد کی عوام نے اعتماد کرکے ہمارے کاندھوں پر بوجھ ڈالا ہے، محنت، جدوجہد سے اپنے حلقوں کے لوگوں کی مدد، تعاون کرنا ہے۔

Comments
Loading...