Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہداء نے اپنی شہادتوں سے روشنی کے چراغ جلا کر تاریکیوں کو ختم کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کا دیا آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ روشن ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سانحہ 19 جون کی 33 ویں برسی کے موقع پر پیغام

0

تنظیم کے شہداء نے جو علم بلند کیا اس کو تھامے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

کراچی : سانحات اور آپریشن کی تاریکیوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء نے اپنی شہادتوں سے روشنی کے چراغ جلا کر تاریکیوں کو ختم کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کا دیا آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ روشن ہے۔ اسی ضمن میں آج سے 33 برس قبل 19 جون 1992 کو اسٹیبلشمنٹ کے اہل کاروں نے ایم کیو ایم پر شب خون مارا اور درجنوں کارکنان کو شہید کیا جبکہ سینکڑوں اسیر ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ 19 جون کی 33 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ اپنے پیغام میں مزید کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی متعدد بار کوششیں کی گئیں لیکن قربانیوں کی لازوال تاریخ نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو زور دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے شہداء نے جو علم بلند کیا اس کو تھامے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور جن سپوتوں نے اپنے خون کے نذرانے دیئے اس کو رائیگاں نہیں جانے دینا اور اس بات کی کوشش کرنی ہے کہ جس مقصد اور مشن کیلئے قربانیاں دی گئیں اس کو جاری و ساری رکھیں۔

Comments
Loading...