نئے ایکسی این کی آمد، واٹر کارپورین کی خاموشی، نئی شاہراہ نورجہاں سڑک خراب ہونا شروع ہوگئی۔
نئے ایکسی این کے چارج سنبھالنے کے بعد سے واٹر کارپوریشن کے نماندوں نے علاقہ میں آنا بند کردیا
نئے ایکسی این کی آمد، واٹر کارپورین کی خاموشی، نئی شاہراہ نورجہاں سڑک خراب ہونا شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن میں جب تک سہیل اطیعب صاحب موجود تھے نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان ٹاون میں بہت سارے کام ہوئے جن میں لیکیج بنانے کا معملہ شامل ہے اور پانی کی نئی لائین ڈالنا بھی شامل ہے۔ جس سے پورا شادمان ٹاون واقف ہے۔ لیکن جب سے نئے ایکسی این صاحب نے چارج لیا ہے علاقہ سے واٹر کارپوریشن کا عملہ ہی غائیب ہوگیا ہے۔ لائین مین خلیل نے علاقہ میں کام کرنے نے منع کردیا اور سپروائزر نظر صاحب نے بھی علاقہ کو دیکھنا بند کردیا ہے۔
شادمان ٹاون کے اعتراف میں کلک اور ولڈ بینک کے تعاون سے مختلف مقام پر سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے۔ جس میں سب سے بڑا کام شاہراہ نورجہاں قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک کی سڑک کا کام کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی کچھ دن میں ہی پانی کی لائین کی لیکج کی وجہ سے مین شاہراہ کی سڑک خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ابھی انڈا موڑ سے کامران میڈیکل والی سروس سڑک کی تعمیر ہونے جارہی ہے اور وہاں موجود پانی کی لائین کی لیکج ابھی تک نہیں بنائی گئی ہے۔ یہ سڑک بھی ایسی طرح خراب ہوجائے گا۔ واٹر کارپوریشن کی خاموشی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کافی مشکلات کا شکار ہے۔
انڈا موڑ سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 7ڈی کی گلیوں سے بہتا ہوا لائین کا پانی مین شاہراہ کو خراب کررہا ہے اور کوئی اس کو دیکھنے والا موجود نہیں۔ ایسی طرح خضرا مسجد کے پاس کی لیکج عوام کے لئے کافی مشکلات کا سسب بن گئی ہے۔ شادمان مسجد کے سامنے کی لیکیج بھی عوام کو کافی پریشان کرتی ہے۔
تاج مسجد کے پاس موجود لیکیج بھی سڑک کو خراب کررہی ہے۔ سخی حسن قبرستان کے کونے پر نالے کے اندر موجود 4 انچ کی لائین سے پانی نالے میں بہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اوسی کے سامنے موجود لیکج سے بھی وہاں موجود سڑک بری طرح خراب ہوگیا ہے۔ حالہ کہ حال ہی میں وہاں سڑک پر پیچ ورک کیا گیا تھا۔
ان لیکیج کی وجہ سے بہت سی جگہ پانی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور واٹر کارپوریشن کا عملہ صرف اور صرف اپنے آفس میں بیٹھا ہوا ہے۔ واٹر کارپوریشن کی خاموشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔