Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کرنا اور ان کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو عام انتخابات میں شکست دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کرنا اور ان کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ضلع جنوبی کے تحت ریلوے گراؤنڈ، آئی آئی چندریگر روڈجماعت اسلامی کی انتخابی مہم کے حوالے سےخواتین ورکرز کنونشن سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخاب کے اس عمل میں اہل غزہ و فلسطینی مسلمانون کو نہیں بھولیں گے۔ انتخابی مہم بھی چلائیں گے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔ کل 6 ایمبولینس ہیں جو غزہ میں کام کررہی ہیں اور روزانہ اسرائیل بچوں پر بمباری کررہا ہے۔ اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کررہے ہیں ہم انہیں کسی صورت بھولیں گے اور ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ پاکستان کی معیشت کراچی چلارہا ہے اور یہ منی پاکستان ہے جو سب کا شہر ہے۔ کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کرنا اور ان کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو تعلیم ،صحت اورباعزت ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں ہے۔ کراچی کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے چنگ چی کے دھکے کھانا نہیں ہے۔ کراچی کے عوام کی قسمت میں دھکے کھانا نہیں بلکہ لائٹ ٹرین کی ضرورت ہے۔ کراچی کے بچوں کے رزلٹ میں 66فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا ہے اور تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ظالم و جابر حکمرانوں نے کراچی کے شہریوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں می مایوسی پیدا کردی ہے۔ کراچی کے نوجوان لڑکوں اورلڑکوں کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ حکمرانوں نے کراچی کے ایسے حالات کردیے ہیں کہ یہاں کے شہری رزق کے حصول کے لیے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کراچی میں تعلیم اور روزگار کے بے شمار مواقع موجود ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی نااہلی و کرپشن کی وجہ سے شہری پریشان حال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں موجود جاگیردار اور وڈیرے ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں میں پلتے ہیں۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے بہت مال جمع کرلیا ہے انہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی کا ہر شہری ٹیکس ادا کرتا ہے، بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پیپلزپارٹی مسلسل 14 برس سے سندھ پر قابض رہی ،انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا۔ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام پانی ، بجلی ، گیس سے محروم ہوگئے ہیں ۔ ہم کراچی کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ کراچی کے عوام کے پاس سنہری موقع ہے کہ ایسے تمام حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا۔ کراچی کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کا ایک ہی نشان ہے اور وہ صرف ترازو ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فری آئی ٹی کورسز کروارہی ہے۔ ہم گھروں میں موجود خواتین کے لیے بنوقابل پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی گھروں میں موجود عزت والا روزگار فراہم کرنے کے لیے آئی ٹی کورس کروائے گی۔ 312 ارب روپے کا صوبہ سندھ کی تعلیم کا بجٹ اگر جماعت اسلامی کے ذریعے خرچ ہوگا تو اس سے ہزار گناہ زیادہ تعلیم پر خرچ کریں گے۔ کراچی سے 47 صوبائی اسمبلی ،22 قومی اسمبلی اور ریزرو نشستیں ملاکر 90 نشستیں ہیں۔ کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ نستیں دیں۔ سندھ حکومت جماعت اسلامی کے بغیر نہیں بن سکے گی،سندھ اسمبلی میں کراچی کے حقوق کی جدوجہد کریں گے۔ ماضی میں جن لوگوں کے پاس سندھ حکومت تھی انہوں نے اپنی جائیدادیں تو بنالیں لیکن کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کراچی کے عوام کو لسانیت و عصبیت کی بنیاد پر لڑوایا اور خود ذاتی بنک بیلنس مضبوط کرتے رہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیونگ پلئینگ فیلڈ مہیا نہیں کی جارہی۔ کسی کو بادشاہ سلامت بنا کر پیش کیا جارہا ہے اور کسی پارٹی سے پارٹی نشان لیا جارہا ہے۔ کراچی سے لے کر چترال تک تعمیر وترقی کا نشان صرف اور صرف ترازو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی سندھ میں بھی کسان اور ہاری جماعت اسلامی کو اپنا مسیحا سمجھنے لگی ہے ۔ اندرون سندھ میں بھی نوجوان سندھی جماعت اسلامی سے امید لگارہے ہیں۔ ام رباب چانڈیو سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے۔ ججز تبدیل کردیے جاتے ہیں لیکن ام رباب کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا۔ ام رباب چانڈیو تنہا نہیں جماعت اسلامی ان کی پشت پر موجود ہے اور وڈیروں اور جاگیرداروں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے۔ کراچی اور اندرون سندھ کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان صرف ترازو پر مہر لگائیں۔سید مراد علی شاہ پڑھے لکھے لوگ ہیں لیکن یہ اپنے عوام کو جاہل بناتے ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو عام انتخابات میں شکست دیں گے۔ سندھ میں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کو ان کا حق نہیں دیا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ این جی اوز اور خواتین کے حقوق پر بات کرنے والی این جی اوز نے سب سے زیادہ سندھ میں خواتین کا استحصال کیا ہے۔ کراچی کے عوام پورے ملک میں موجود رشتہ داروں سے رابطہ کریں اور سوشل میڈٰیا مہم چلائیں ۔ہر ایک سے رابطہ کریں اور انہیں باور کرائیں کہ تعمیر و ترقی کا نشان صرف اور صرف ترازو ہے۔ 8 فروری کو ترازو ہی وڈیروں ، جاگیرداروں سے نجات دن ثابت ہوگا ۔

Comments
Loading...