اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی۔
کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے کے ڈی اے کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے کے ڈی اے کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی منظوری دے دی۔ مالی سال 2024-25 میں آمدنی کا تخمینہ 13 ارب، 80 کروڑ 59 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 12 ارب 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس برائے بجٹ 2024-25 اور نظرثانی شدہ بجٹ 2023-24 وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ارکان گورننگ باڈی رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، علی احمد جان، ایڈیشنل کمیشنر غضنفر شاہ، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین، کے ڈی اے کے ممبر فنانس کاشف خان، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ممبر ٹیکنیکل طارق رفیع و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کو چلانے کے لئے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظور کرلی گئی، جن کے مطابق ہر اجلاس کی کارروائی کو ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے ڈی اے کی جی آئی ائس میپنگ، ایس آئی ایم آئی ایس اور دیجیٹل آرکائیو کی جائے گی اور اس میں سندھ حکومت ان کی بھرپور معاونت کرے گی۔
اجلاس میں رواں مالی سال 2024-25 کے لئے بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی، جس کے تحت کے ڈی اے کی آمدنی کا تخمینہ 13 ارب، 80 کروڑ 59 لاکھ روپے اور اخراجات کا تخمینہ 12 ارب، 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی۔ جن کے مطابق کے ڈی اے کی تخمینہ آمدنی 12 ارب، 59 کروڑ، 57 لاکھ کی بجائے نظرثانی شدہ آمدنی 6 ارب، 63 کروڑ، 17 لاکھ روپے ہوگی۔ جبکہ نظرثانی شدہ اخراجات 11 ارب، 7 کروڑ 98 لاکھ کی بجائے 6 ارب، 57 کروڑ، 24 لاکھ ہوں گے۔
اجلاس میں کے ڈی اے کے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ آمدنی و اخراجات کی تصدیق شدہ تخمینہ کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کو جمع کروائیں گے۔