Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا پرانا گولیمار میں کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رھی ہے۔

0

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا پرانا گولیمار میں کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ

کراچی : ضلع کیماڑی، اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا پرانا گولیمار میں کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ۔ بدنام زمانہ گینگ وار گروہ کاشف سندھی گروپ کے پانچ کارندے گرفتار کرلئےگئے۔ ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیرقانونی پستول اور 4 کلو سے زائد منشیات (چرس اور آئس) برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے و چوری کئے گئے 4 عدد موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان کی شناخت 1- سمیر عرف چندو، 2- محمد فیضان، 3- سلمان عرف انیل، 4- محمد عرفان، 5- شاکرسے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم سمیر عرف چندو پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جوکہ کاشف سندھی گروپ کے لئے گینگ وار و منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے۔ سمیر عرف چندو شکیل الرحمان نامی سابقہ پولیس اہلکار کے بیٹے بنام امان کو اغواء کرکے قتل کرنے میں بھی ملوث ہے۔

مذکورہ بالا قتل کا مقدمہ 319/24 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رھی ہے۔

Comments
Loading...