صارم گیارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا اور بلاآخر اس کی تلاش ختم ہوگئی
نارتھ کراچی کے علاقے سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
صارم گیارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا اور بلاآخر اس کی تلاش ختم ہوگئی
کراچی : نارتھ کراچی کے علاقے سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی۔ بچے کی لاش گھر کے قریب زیرزمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ سات سالہ صارم گیارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس اور اہلخانہ اسکی بازیابی کے لیئے کوششیں کررہے تھے۔ ننھے صارم کی لاش زیرزمین ٹینک سے نکال لی گئی ہے۔
واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتہ کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔ بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں پولیس کے مطابق بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا تحقیقات کررہے ہیں۔