Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر کرنے پر عملدرآمد شروع

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

0

سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر کرنے پر عملدرآمد شروع

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر کرنے پر عملدرآمد۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار۔ محمد بن قاسم روڈ تا ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ایس ایم لا کالج تک بھی ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنا ممنوع۔

فٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جاسکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔ فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔ بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آگاہی۔

غیرقانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔ صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے ، ڈی آئی جی ٹریفک۔

Comments
Loading...