سرجانی ٹاؤن و کراچی کے دیگر اضلاع میں قربانی کے جانور چیننے والے گینگ سے پولیس مقابلہ
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
سرجانی ٹاؤن و کراچی کے دیگر اضلاع میں قربانی کے جانور چیننے والے گینگ سے پولیس مقابلہ
کراچی : سرجانی ٹاؤن و کراچی کے دیگر اضلاع میں قربانی کے جانور چیننے والے گینگ سے پولیس مقابلہ۔ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 03 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 05 ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او سرجانی کی ٹیم و چوکی انچارج خدا کی بستی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد لیاقت عرف سانڈ ولد لطیف، مجاہد عرف مجی ولد موسیٰ خان اور محمد ذیشان ولد امین کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔