بجلی کی بندش، گلشن اسلام سوسائٹی کے لوگوں کی ایم پی اے ریحان اکرم سے ملاقات
عوامی شکایت پر رات گئے ریحان اکرم عوامی مسائل سننے کے لئے عوام کے درمیان موجود۔
بجلی کی بندش، گلشن اسلام سوسائٹی کے لوگوں کی ایم پی اے ریحان اکرم سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق گلشن اسلام میں رہنے والے لوگ کچھ عرصہ سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے رہائشی باقائدگی سے کے-الیکٹرک کے بل جمع کراتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے یہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک درخواست کے-الیکٹرک کے آفس میں جمع بھی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں رہائشیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے ریحان اکرم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلشن اسلام کے رہائشیوں نے ریحان اکرم کو تمام تر تفصیل سے آگاہ بھی کیا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ بل بھی دیکھائے جن پر کے-الیکٹرک کی طرف اسٹار ملاہوا ہے۔ اس کے باوجود بھی ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟؟؟ ریحان اکرم نے تمام تر معملات کو سنا اور رہائیشوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ ان کے مسلہ پر کے-الیکٹرک سے بات کریں گے اور جتنی جلدی ہوسکے اس کو حل کرانے کی بھی کوشش کریں گے۔
