شاہراہِ نور جہاں کی حدود عبداللہ کالج کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بلاضرب گرفتار
شاہراہِ نور جہاں کی حدود عبداللہ کالج کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ
کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود عبداللہ کالج کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔ پولیس مقابلہ مین روڈ بلاک پی نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بلاضرب گرفتار۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ندیم ولد سلیم اور بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت طارق ولد عبداللطیف کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین 2 عدد موبائل فون ، اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔
عوام پرامید ہے کہ شاہراہ نورجہاں کی حدود میں پولیس اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کر رہی ہے۔ شہریوں نے پولیس کے اس اقدام پر شکریہ ادا بھی کیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ ہم کھڑے ہیں۔