توہین مذہب کی مرتکب خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا
خود کو پیغمبر اسلام اور اپنے بیٹے کو امام المہدی قرار دینے پر فیصل آباد میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔
توہین مذہب کی مرتکب خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کی مرتکب خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ معلونہ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس کے بعد فیصل آباد کے مسلمانوں میں کافی غصہ دیکھنے میں آیا۔ ویڈیو میں معلونہ نے خود کو پیغمبر اور اپنے بیٹے کو امام کہا۔ اس کےخلاف تمام تر ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہیں۔ فیصل آباد کی عوام نے معلونہ کے گھر پر حملہ کردیا۔ لیکن وہ ان سے بچنے میں کامیاب ہوگئی۔
سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے اس صورتحال کا فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے معلونہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر میں موجود تمام لوگوں کو حراست میں لےلیا۔ وہاں موجود عوام کے درمیان انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمارے پورے خون میں موجود ہے۔ اس کے بغیر زندگی موت ہے۔ یہ نارا ہی ہمیں آگے لے کر جاتا ہے۔ آپ بھائیوں اور دوستوں کو یہ یقین دلانے کے لئے آپ کے درمیان موجود ہوں کہ یہ معلونہ اور اس پورے گروپ میں جو جو لوگ شامل ہیں۔ ان کو نست و نابوت کرنا، قانون کے طریقہ کے تحت۔ قانون کے کٹھرے میں لے کر جانا اور ےختہ دار تک پہنچانے کی ذمہ داری میری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی اور فیصل آباد کی پولیس اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور اس کو پوری طرح نبھانا بھی جانتی ہے۔ میرے بھائی، بزرگ، بہنیں اور بیٹیاں جنہوں نے میرے بات پر یقین کیا ہے۔ ان کے یقین کو دھوکہ نہیں دوں گا۔ قیامت کے دن پرسرات پر آپ سب کو جواب دینا ہے۔ آپ کو مایوس کرنے کا مظلب ہوگا، اپنے آپ کو مایوس کرنا۔ یہ پولیس آپ کو اپنا فرض ادا کرتی نظر آئے گی۔
وہاں موجود لوگوں نے لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نارے لگائے اور اس کے ساتھ ساتھ سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی زندہ باد کے نارے بھی لگائے۔ معلونہ کو لعنت بھیجتے ہوئے پولیس کی وین میں بیٹھا کر پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔