Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آپ تمام لوگوں کو ایم کیو ایم میں خوش آمدید، سندھ کے ہر مظلوم عوام تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں۔ سید مصطفی کمال

پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ پر ایک جماعت قابض ہے جنہوں نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے عوام کو اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے۔ سید مصطفی کمال

0

آپ تمام لوگوں کو ایم کیو ایم میں خوش آمدید، سندھ کے ہر مظلوم عوام تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں۔ سید مصطفی کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے مکلی پریس کلب کے صدر بلاول سمو، پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے یوسی بگاڑی موری کے موجودہ کونسلر مئیو خان شورو اور مرتضی خشک نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی، اشفاق منگی و دیگر بھی موجود تھے۔سید مصطفی کمال نے تمام شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی امتحان ہے اور ہم سب کو اس کا حساب دینا ہے، جب حساب دینے کا وقت آئے گا تو صرف ظالم کا حساب نہیں ہوگا مظلوم کا بھی حساب ہوگا کیونکہ پوچھا جائے گا تم نے ظالم کیخلاف جدوجہد کی یا نہیں، ظلم کو برداشت کر کے ظالم کو سب کچھ تسلیم کر لیا یا اس کیخلاف آواز حق بلند کی، اگر ہم اس امتحان میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ظالم کے ظلم کیخلاف ہمیں کوشش لازمی کرنی چاہئے تاکہ ہم بروز محشر بول سکیں ہم نے ظالم کیخلاف آواز بلند کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں ہماری زبانیں الگ ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے مسائل ایک ہیں اور ظالم ہم سب پر ظلم کر رہا ہے، وہ کوئی زبان نہیں دیکھتا، سب کا حق مار کر اپنا پیٹ بھر رہا ہے،ظالم ہمارا پانی چوری کر رہا ہے،ہمارے سرکاری ہسپتالوں کو تباہ کر رہا ہے، تعلیمی نظام کو برباد کرنے میں لگا ہے غرض یہ کہ وہ اس سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھیننے میں لگا ہے اور باہر ممالک میں اپنے محلات بنا رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ پر ایک جماعت قابض ہے جنہوں نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے عوام کو اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے،پیپلز پارٹی کہتی ہے پچھلے پندرہ سالوں میں 22 ہزار ارب خرچ کئے ہیں لیکن جب ہم سروے کرتے ہیں تو وہ 22 ہزار ارب سندھ میں کہیں نظر نہیں آتے،پیپلز پارٹی پچھلے پندرہ سالوں میں سندھ میں ایک ماڈل یوسی نہیں بنا سکی سوائے عوام کے حقوق غضب کرنے کے، پندرہ سالوں کی حکمرانی کے باوجود آج تک سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے اور کہتے ہیں ہمیں ووٹ دو ہم پاکستان کو سندھ جیسی ترقی دیں گے انکو شرم آنی چاہئے ہے۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک موقع ملا تھا کام کرنے کا کراچی میں اس چار سال کے دور میں ہم نے کراچی کو دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل کردیا تھا اور اگر آگے ہمیں پاکستان کی خدمت کا موقع ملا تو ہم پاکستان میں ایک نظام لیکر آئیں گے جہاں کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں ہوگی سب پاکستانی ہونگے سب کے بنیادی مسائل دہلیز پر مہیا ہونگے۔

سید مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ آپ تمام لوگ ایم کیو ایم کا پیغام سندھ کے عوام تک پہنچائے اور جو ایم کیو ایم کے خلاف جاگیرداروں نے پروپیگنڈے کئے ہوئے اس سے عوام کو آگاہ کریں۔

Comments
Loading...