ایم کیو ایم پاکستان کی جناب سے آئی ٹی پارک سے ناگن تک کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی نے اس حوالے سے شادمان ٹاون کا دورہ بھی کیا تھا۔ شادمان محلہ کمیٹی کے صدر عمیر عثمانی نے ان کو ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی نے شادمان ٹاون میں سخی حسن سے ناگن تک کی سڑک کی تعمیر کا کام سب سے پہلے شروع کرایا۔ جس کے پہلے مرحلہ میں سخی حسن سے آئی ٹی پارک تک کی سڑک کو تعمیر کیا گیا اور اب اس کے بعد آئی ٹی پارک سے ناگن تک کی سڑک کا کام جاری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں موجود کچھ گلیوں کی تعمیر بھی ایم کیو ایم پاکستان کرنے جارہی ہے۔ ان گلیوں میں پہلے سیوریج کی لائین اور پانی کی لائین بھی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈالی جائے گی۔