کراچی کے ترقیاتی پیکج سے متعلق گفتگو اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مثبت پیش رفت
ایم کیو ایم وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات
کراچی کے ترقیاتی پیکج سے متعلق گفتگو اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مثبت پیش رفت
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکج سے متعلق گفتگو اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی، ایم کیو ایم وفد نے کراچی و حیدرآباد کی ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ جبکہ منسٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اس معاملے پر آگاہی دی اور ایم کیو ایم وفد کو یقین دلایا کہ جلد اس معاملے پر اپروول دے دی جائے گی۔
ایم کیو ایم وفد میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔