شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں ایک اور گلی کی سیوریج لائین نارتھ ناظم آباد ٹاون کی جانب سے ڈال دی گئی
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 2، جس کے چئیرمین فرحان سہیل ہیں۔ انہوں نے شادمان ٹاون میں بہت ساری گلیوں میں موجود سیوریج کا مسلہ حل کیا ہے۔ اس میں شادمان ٹاون سیکٹر 14اے اور سیکٹر 14بی دونوں شامل ہیں۔
حال ہی میں شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں موجود عثمان رمز پارک کے ساتھ والی گلی میں سیوریج کا ایک مسلہ موجود تھا۔ جس کے حوالے سے وہاں کے رہائشیوں نے یوسی سے رابطہ کیا اور اپنی پریشانی بتائی۔ یوسی چئیرمین کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ نے علاقہ مکین کو یقین دلایا کہ وہ اس کام کو کرائے گے۔
حال ہی میں اس کام کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ بس اب یہاں سیوریج کے مین ہول بنانا باقی ہے جس کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ رات گئے عمیر طلحہ اور مشائق نور خان نے اس گلی کا دورہ کیا اور وہاں موجود علاقہ مکین سے بات کی۔
علاقہ مکین نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور وہاں موجود جڑیں زمین سے نکلوانے کو کہا۔ جس پر عمیر طلحہ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی وہ اس کام کو کرا دیں گے۔