Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر عبدالجبار مہر

محکمہ انفارمیشن، ریسکیو، پارک،بی اینڈ آراور سینی ٹیشن کے افسران و عملے کے ہمراہ نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ۔

0

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمرجنسی۔

کراچی : میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن عبدالجبار مہرکا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔میو نسپل کمشنر کا صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ۔ اس موقع پر اسٹاف افسر محمد علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق خان،محکمہ انفارمیشن،ریسکیو،پارک،اور بی اینڈ آر کے افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

میونسپل کمشنر عبدالجبار مہرنے نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی اور نکاسی آب کے کام کو تیز کیا جائے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

میونسپل کمشنرعبدالجبار مہرنے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ بارش کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments
Loading...