پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان
پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے۔ شرجیل انعام میمن
پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان
کراچی : حکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی۔ آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے۔ خواہشمند افراد ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی۔ پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔ پریمیم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لئے بھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔ محمکہ ایکسائز حکومت سندھ کی جانب سے منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ۔ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کے لئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے۔