Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جاوید ناگوری نے گزشتہ روز لیاری جنرل اسپتال کی لفٹ گرنے کے باعث زخمی ہونے والے عبداللہ بلوچ اور شہزاد بلوچ کی سول اسپتال میں عیادت کی۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ اس سانحہ کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے خصوصی ہدایات اسپتال انتظامیہ کو دیں

0

جاوید ناگوری نے گزشتہ روز لیاری جنرل اسپتال کی لفٹ گرنے کے باعث زخمی ہونے والے عبداللہ بلوچ اور شہزاد بلوچ کی سول اسپتال میں عیادت کی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری نے گزشتہ روز لیاری جنرل اسپتال کی لفٹ گرنے کے باعث زخمی ہونے والے عبداللہ بلوچ اور شہزاد بلوچ کی سول اسپتال میں عیادت کی۔

اس موقع پر پی ایس 107 کے جنرل سیکرٹری ملا نعیم بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر جاوید ناگوری نے کہا کہ لیاری جنرل اسپتال میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ انتظامیہ تمام لفٹس کا ازسر نو سروے کرائے اور ان کی درست دیکھ بھال کو یقینی بنائے۔ جاوید ناگوری نے وزیر صحت سندھ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرائیں اور اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات رونما نہ ہوں۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ اس سانحہ کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے خصوصی ہدایات اسپتال انتظامیہ کو دیں اور اس سانحہ کے زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments
Loading...