Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم سب امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن غریب عوام کیلئے خوش آئیند ہونگے۔ سید مصطفٰی کمال

ایم کیو ایم محب وطن سیاسی جماعت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم عوام کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ اعجازالحق

0

ہم سب امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن غریب عوام کیلئے خوش آئیند ہونگے۔ سید مصطفٰی کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر میں مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال سے ملاقات۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری یہ ملاقات الیکشن کی تیاری کا حصہ ہے اور ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے کی گئی ہے اور یہ واحد الیکشن ہے کہ جس میں ساری سیاسی جماعتیں پریشان ہیں اس وقت پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کو اس ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور ہم سب امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن غریب عوام کیلئے خوش آئیند ہونگے۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں ہم ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنے کی کوشش کر رہیں ہے ہماری یہ کوشش پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے ہمیں آپس میں اتحاد کر کہ اس ملک کے عوام کو مہنگائی کے طوفان اور تمام مفاداد کو بالائے طاق رکھ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے کام کرنا ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے حل تلاش کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم آج ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر تشریف لائے ہیں ایم کیو ایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

Comments
Loading...