منشیات فروشوں سے درسگاہیں تک غیر محفوظ ہیں۔ شوکت اللہ فاروقی
نئی نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ شوکت اللہ فاروقی
منشیات کے کنٹرول پر سندھ حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ شوکت اللہ فاروقی
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی سے ناظم آباد سے آئے اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جس میں اساتذہ نے شہر میں تیزی سے بڑھتی منشیات کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا۔ باالخصوص درسگاہیں جہاں معاشرے کی تعمیراور نوجوانوں کو نئی سوچ ملتی ہے، اسے بری طرح نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے منشیات کے تیزی سے بڑھتے رحجان اور نئی نسل کی تباہی سے آگاہ کیا جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کی عدم توجہ کے سبب درسگاہوں میں منشیات کا استعمال عام ہو گیاہے اور طلباء و طالبات کھلے عام منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ ادارہ انسداد منشیات اس معاملے میں پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ اب تو عالم یہ ہے کہ پوش علاقوں میں بھی منشیات بغیر کسی ڈر و خوف کے فروخت کی جارہی ہے جسکا ثبوت ماضی قریب میں منشیات کیس میں ارمغان جیسے بااثر ملزمان ایک عرصے سے دیدہ دلیری سے منشیات کے کاروبار سے منسلک اور قانون کی گرفت سے باہر تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسکے وزرا آج تک منشیات کی فروخت کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام نہیں کرسکیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ منشیات فروشوں پر بااثر عناصر کا ہاتھ ہے جنکی پہنچ حکومتی ایوانوں تک ہے، یہ ہی وجہ ہیروئن،چرس اور آئس کا استعمال گلی محلوں سے نکل کر تیزی سے درسگاہوں میں پھیل رہا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں گٹکا اورماوا کا نشہ عام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو اس زہر سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے زبانی جمع خرچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔