کراچی میں پیپلز پارٹی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے ؟؟؟ جبکہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ کوئی دیکھنے والا نہیں، اعلیٰ قیادت ایکشن لے۔۔۔
ترقیاتی کاموں کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کو تنقید کا سامنا ؟؟؟ آخر کیوں ؟؟؟
کراچی میں پیپلز پارٹی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے ؟؟؟ جبکہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ کوئی دیکھنے والا نہیں، اعلیٰ قیادت ایکشن لے۔۔۔
کراچی :: پورے شہر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بہت سارے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پھر بھی پیپلز پارٹی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آخر وجہ کیا ہے ؟ اعلی قیادت کیوں خاموش ہے اس پر اپنے عہدے داران سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا ہے ؟؟؟
ایک علاقہ کی بات کرتے ہیں۔ شادمان ٹاون میں کے ایم سی کی جانب سے ترقیاتی کام شروع کرایا گیا جس کا افتتاح مئیر کراچی مرتضی وہاب صاحب نے کیا۔ اس کے بعد ایک دن انہوں نے رات گئے اور ایک دفعہ دن میں کام کا دورہ بھی کیا۔ علاقہ مکین نے ملاقات کی اور ان کو مبارک باد بھی دی۔ پھر ان ایسا کیا ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کو اس کام کے اوپر کڑی تنقید کا سامنا ہے ؟؟
سب سے پہلے گٹر لائین ڈالنے کا کام شروع ہوا۔ شادمان نمبر 1 ٹی پوائینٹ سے گٹر لائین ڈالنا شروع کیا گیا۔ لیکن جب آدھے علاقہ کی گٹر لائین ڈال دی گئی اس کے بعد اس گٹر لائین کو کبھی مین روڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور کبھی اندر کی طرف۔ جس پر علاقہ مکین نے علاقہ میں موجود پیپلز پارٹی کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کو ساری بات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ علاقہ مکین جس طرح چاہیں گے کام اس طرح کیا جائے گا، لیکن ہوا وہی جو ٹھیکیدارنے چاہا اور علاقہ مکین کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
اس کے بعد اس گٹر لائین پر گٹر بنانے کا کام شروع کیا گیا۔ جس کے حوالے سے علاقہ مکین نے ایک دفعہ پھر آواز بلند کی۔ علاقہ میں موجود پیپلز پارٹی کے لوگوں سے رابطہ کیا۔ لیکن اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جس طرح سے گٹر بنانے چاہیئے تھے اس طرح نہیں بنائے گئے۔ علاقہ مکین نے کچھ گٹر کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت مزدور لگوائے پیسہ خرچ کیا اور ان کو صحیح کرایا۔ لیکن پیپلز پاڑٹی کی طرف سے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
اب اس کام کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ جس میں نالے کی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کی تعمیر کا کام جس طرح کیا جارہا ہے وہ تسلی بخش نہیں ہے۔ اس پر بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے نا ہی کوئی ایکشن لیا گیا ہے اور نا ہی علاقہ میں موجود پیپلز پارٹی کے ذمہ داران اور عہدے داران نے کبھی دوراہ کرکے دیکھنے کی کوشش کی کہ کام کیسا کیا جارہا ہے۔
@z.thakur Shadman Town Construction by KMC #viral #fypシ #fyp #foryou #foryoupage ♬ original sound – Thakur
پیپلز پارٹی کام کرا رہی ہے لیکن اب اس کام کودیکھتے ہوئے عوام پیپلز پارٹی کو ہی برا بھلا بول رہی ہے۔ اس کی وجہ پیپلز پارٹی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عوام آپ کے ساتھ اس وقت آئے گی جب آپ اس کی بات سن کر سمجھ کر اس پر ایکشن لیں گے اور اگر لوگ کوئی ایسی بات کررہے ہوں گے جو آپ کو لگے کہ ٹھیک نہیں ہے تو لوگوں کو اس پر سمجھایا جائے گا اور ان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
شادمان ٹاون کے جن لوگوں نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور اس کے بعد وہ لوگ ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں سردار خان سے ملنے گئے اور اپنی بات رکھی پھر علاقہ میں موجود قیادت سے ملاقات کی اور اپنی بات رکھی اب ان کے دل بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ ان کو کہنا ہے کہ جایا اس کے پاس جاتا ہے جو عوام کے مسائل کو سن کر ان کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ ان کے پاس جانے کا کیا فائدہ۔ کرنا انہوں نے وہی ہے جو ان کی مرضی ہوگی۔
یہی وجہ ہےکہ لوگوں نے اب پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کو اس کو دیکھنا چاہیے اور اس پر ایکشن لینا چاہیئے کیوں کہ اس کی وجہ سے نام پیپلز پارٹی کا خراب ہورہا ہے۔