Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ صاحب سے اہم ملاقات

0

عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ صاحب سے اہم ملاقات

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عرفان بلوچ صاحب سے ان کے آفس میں آج عمیر عثمانی اور چئیرمین مرکزی تاجران فورم جناب جاوید صدیقی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سیکورٹی کے حوالے سے بات کی گئی۔ الیکٹرونکس مارکٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عرفان بلوچ صاحب نے ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری ایکشن لیا۔

ساتھ ساتھ عمیر عثمانی نے شادمان ٹاون میں موجودہ حالات سے آگاہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے چوکی بنانے اور اس پر پولیس کی نفری کو تعینات کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ساتھ ہی عمیر عثمانی نے ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عرفان بلوچ صاحب کو علاقہ میں آکر علاقہ مکین سے ملاقات کی دعوت بھی دے ڈالی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عرفان بلوچ صاحب کو بعد میں پھول اور اجرک کا تحفی بھی پیش کیا گیا۔

Comments
Loading...